کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

0 119

آئی سی سی کی جانب سے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کردیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہےکہ پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں پانچ اوورز پیچھے تھی۔

خیال رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہراکر سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.