چیمپئنز ٹرافی: خوشدل شاہ اسکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل

0 108

آل راؤنڈر خوشدل شاہ سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق خوشدل شاہ کی حالیہ آل راؤنڈر پرفارمنس کی وجہ سے ان کا نام زیر غور لایا گیا ہے اور اب وہ بھی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

خوشدل شاہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں بھرپور آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہوں نے 3 ناقابل شکست 73 ، 59، 46 اور 27 رنز کی اننگز کھیلیں جب کہ 8 میچز میں 11 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ خوشدل شاہ نے قومی ٹیم کی طرف سے 10 ون ڈے انٹرنیشنل میں 199 رنز بنائے اور 2 وکٹیں لی ہیں جب کہ انہوں نے آخری ون ڈے میچ اگست 2022 میں نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.