پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز؛ کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ رنز بنائے؟

0 126

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں جہاں بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی وہیں بلے بازوں نے بھی مشکل پچ پر بھرپور کھیل پیش کرنے کی کوشش کی۔

ملتان میں کھیل گئے دونوں میچز کے دوران کسی بھی ٹیم کا کھلاڑی سنچری اسکور تو نہیں کر سکا البتہ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل پہلے ٹیسٹ میں 84 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ دوسرے نمبر پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 71 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

دونوں ٹیسٹ میچز کی چاروں اننگز کی بات کی جائے تو اس میں پاکستان کے محمد رضوان 147 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سعود شکیل 131 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ویسٹ انڈیز کے گداکیش موتی 92 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر رہے۔ آٹھویں نمبر پر بیٹںگ کرنے والے کھلاڑی نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 55 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا تھا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ مہمان ٹیم نے 35 سال بعد پاکستان میں کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.