نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کا قذافی اسٹیڈیم کی نئی تعمیر پر خوشی کا اظہار

0 110

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور ذکا اشرف نے قذافی اسٹیڈیم کی نئی تعمیر پر خوشی کا اظہار کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں محسن نقوی کی جانب سے دیگر مہمانوں کے ساتھ سابق سربراہان نجم سیٹھی اور چوہدری ذکا اشرف کو خصوصی دعوت دی گئی۔

اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ دل خوش ہوگیا ہے، ایک سال کے اندر تبدیل کردیا۔

سابق چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے بہت محنت کی ہے، جس کا مستقبل میں فائدہ ہوگا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی میں سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کا بڑا کردار ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.