پاکستان ورلڈ کپ 2023ء کی ٹاپ فور ٹیموں کی فہرست میں شامل

چار بہترین ٹیموں میں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور میزبان بھارت شامل ہیں، گلین میک گرا

0 61

سڈنی(شوریٰ نیوز) پاکستان ورلڈ کپ 2023ء کی ٹاپ فور ٹیموں کی فہرست میں شامل،چار بہترین ٹیموں میں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور میزبان بھارت شامل ہیں ، آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بائولر گلین میک گرا نے رواں سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنی ٹاپ 4 ٹیموں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں گلین میک گرا نے کہا کہ ورلڈکپ کے لئے چار بہترین ٹیموں میں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور میزبان بھارت شامل ہیں۔ رواں سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کی چار بہترین ٹیموں کو ٹاپ فور میں دیکھ رہا ہوں، میرے خیال میں آسٹریلیا بھی میگا ایونٹ جیتنے کی اہلیت رکھتا ہے جبکہ میزبان بھارت کو ہوم کنڈیشنز اور کرائوڈ کا فائدہ ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ نے حالیہ عرصے میں بہترین کرکٹ کھیلی ہے، دونوں ٹیموں کے پاس اچھا کمبی نیشن ہے ۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ2023 ء کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.