فیفا ویمنز ورلڈ کپ، پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کل کھیلا جائے گا
پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ، دوسرے میں سویڈن اور امریکہ کی ٹیمیں ہوں گی
سڈنی(شوریٰ نیوز)فیفا ویمنز ورلڈ کپ، پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کل کھیلا جائے گا ،پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ، دوسرے میں سویڈن اور امریکہ کی ٹیمیں ہوں گی،فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں کل(اتوار کو )پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ جبکہ دوسرے میچ میں سویڈن اور امریکہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ،فیفا کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی فٹبال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں ، اتوار کے روز پری کوارٹر فائنل رائونڈ کا پہلا میچ نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کے درمیان سڈنی فٹبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، اسی روز دوسرے میچ میں سویڈن اور امریکا کی خواتین ٹیمیں میلبرن سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی ، واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 11 اور 12 اگست ، سیمی فائنل مقابلے 15 اور 16 اگست جبکہ فائنل 20 اگست کو کھیلا جائے گا ۔