سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا

0 47

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر حنیف محمد مرحوم کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرنے کی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی، پاکستان کے عظیم بیٹر کے صاحبزادے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے یادگاری تختی اور کیپ وصول کی ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کو 2021 میں پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں حنیف محمد مرحوم کے صاحبزادے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے یادگاری تختی اور کیپ وصول کی۔

حنیف محمد پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ ملنے کے بعد اُس کی اولین ٹیم میں شامل تھے۔

حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی اور 43 اعشاریہ 98 کی اوسط سے 3 ہزار 915 رنز کے ساتھ 12 سنچریاں بھی اسکور کیں، حنیف محمد کا انتقال گیارہ اگست 2016 کو ہوا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.