چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی دبئی کے ٹکٹ لینے والے شائقین کے ویزوں کیلئے متحرک

0 119

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی شائقین کے ویزوں کے لیے کوششیں تیز کردیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پاکستانی صحافیوں، شائقین کرکٹ اور ایکریڈیشن کارڈ رکھنے والوں کے ویزوں کے حصول کے لیے ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور یو اے ای حکام سے رابطہ کرلیاہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے ویزوں کے بروقت اجرا کیلئے پر امید ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹ رکھنے والے شائقین نے اپنے ویزوں کے حصول کے لیے پی سی بی سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا جس کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.