تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

0 110

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد علی اور جہانداد خان ٹیم سے ڈراپ کردیے گئے ہیں۔

قومی ٹیم میں محمد حارث ، حسن نواز،سلمان علی آغا، عرفان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوش دل شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

واضح رہے میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.