سعودی کلب الہلال کا برازیلین فٹبالر نیمار سے معاہدہ طے پاگیا
پیرس سینٹ جرمین سے برازیل کے شہرہ آفاق فٹ بالر اور فارورڈ نیمار نے سعودی کلب الہلال سے معاہدے پر دستخط کی تصدیق کر دی ہے۔31 سالہ نیمار نے سعودی کلب الہلال کی نمائندگی کا باقائدہ اعلان کر دیا ہے۔
دونوں کے درمیان معاہدہ تقریباً 90 ملین یورو میں طے پایا ہے۔نیمار نے الہلال کی طرف سے جاری کردہ ایک مختصر ویڈیو کلپ میں اعلان کیا۔میں یہاں سعودی عرب میں ہوں، میں ہلال میں ہوں۔
نیمار نے 2017 میں عالمی ریکارڈ فیس 200 ملین پائونڈ میں پیرس سینٹ جرمین میں شمولیت اختیار کی تھی۔ نیمار نے کہا کہ میں نے یورپ میں کھیل کر بہت کچھ سیکھا اور حاصل کیا ہے اور خاص وقت کا لطف اٹھایا ہے