متحدہ عرب امارات اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل ہو گا
نیوزی لینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم ان دنوں یو اے ای میں موجود ہے اور وہ اپنے دورہ یو اے ای کے دوران میزبان ٹیم سے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 19 اگست کو کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 20 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلے جائیں گے ۔