کارلوس الکاراز سنسناٹی اوپن ٹینس مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے
سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں 20 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے آسٹریلوی حریف کھلاڑی جورڈن تھامسن کو شکست دے کر ایونٹ کا نہ صرف فاتحانہ آغاز کر دیا ۔
تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔