سعود شکیل اگر چیئرمین پی سی بی بنے تو کون سا بڑا فیصلہ کریں گے؟

0 106

قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل نے پی سی بی پر طنز کرتے ہوئے مستقل کوچ کی تقرری کا مطالبہ کر دیا۔

ایک انٹرویو میں پاکستان کرکٹ بورڈ پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ اگر وہ چیئرمین بنے تو سب سے پہلے تین سال کے لیے مستقل کوچ مقرر کریں گے۔

سعود شکیل کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستانی کوچنگ اسٹاف میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

گزشتہ چند برسوں میں مورکل، گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں۔ پی سی بی کے انتظامی امور میں عدم استحکام پر مسلسل تنقید کی جا رہی ہے جبکہ میدان میں بھی ٹیم کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔

ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

اب کیویز ہفتے کے روز ماؤنٹ مانگونئی کے تیسرے ون ڈے میں فتح سے کلین سویپ کی کوشش کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.