پنجاب اسمبلی میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی قرار داد منظور

0 100

پنجاب اسمبلی میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے قرارداد منظور کرلی گئی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے قرارداد حکومتی رکن شعیب صدیقی نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ کھلاڑیوں کی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم آمدورفت کے دوران ٹریفک متاثر ہوتا ہے۔ ٹریفک جام سے بعض اوقات مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں، اس لیے قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہی فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کیا جائے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.