پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دیدی

0 5

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 210 رنز کے تعاقب میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے آندے ہاؤس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 36، کپتان شاداب خان 13، نسیم شاہ 11، صاحبزادہ فرحان 9، حیدر علی 5، عماد وسیم 2، اعظم خان 1، بین ڈوارشوئس 1 جبکہ جیسن ہولڈر 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 4، سکندر رضا نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی، آصف آفریدی اور ٹام کرن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز اسکور کیے۔

قلندرز کی جانب سے فخر زمان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سکندر رضا نے 39 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ڈیرل مچل 28، محمد نعیم 25، عبداللہ شفیق 22 اور آصف علی 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

سیم بلنگز 17 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم اور جیسن ہولڈر نے 2، 2 اور بین ڈوارشوئس نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسکواڈ:

لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، ٹام کرن، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، آصف آفریدی

اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے ہاؤس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، عماد وسیم، حیدر علی، جیسن ہولڈر، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بین ڈوارشوئس، نسیم شاہ، حنین شاہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.