پاکستانی باکسر نے شکست دینے کے بعد بھارتی باکسر کو خاص تحفہ دیکر محبت کی مثال قائم کردی

0 7

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی لینڈ میں بھارتی سکھ باکسر کو شکست دیکر سکھوں کے روحانی پیشوا گرو نانک کے آبائی علاقے کرتار پور کی مٹی کا تحفہ دے کر محبت کی نئی مثال قائم کر دی۔

ایک طرف بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کو بہانہ بنا کر پاکستان کے خلاف جنگی اقدامات کیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے باوجود امن اور محبت کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

تھائی لینڈ میں ہونے والے مقابلے کے بعد پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے سننے کے بعد ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا۔

پاکستانی ہیروباکسر شہیر آفریدی نے فائٹ جیتنے کے بعد اپنے مدمقابل بھارتی سکھ حریف کو گرو نانک بابا کی زمین کرتار پور کی مٹی کا تحفہ دیا۔

اس کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستانی عزت محبت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں۔

ویڈیو میں سکھ باکسر کو کرتار پور کی زمین کی مٹی کا تحفہ حاصل کرکے خوش ہوتے اور اسے چومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.