ویسٹ انڈیز کا آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
شائی ہوپ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بولرز شامار جوزف اور میتھیو فورڈ کی انجری سے صحتیاب ہو کر اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
نوجوان بیٹر امیر جنگو جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے ڈیبیو پر 79 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی، ایک بار پھر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر جیول اینڈریو کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف شمرون ہیٹمائر کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز 21 مئی سے ڈبلن کے کلونٹارف کرکٹ کلب میں شروع ہوگی جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز 29 مئی سے ایجبسٹن میں کھیلی جائے گی۔
ویسٹ انڈیز اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نویں پوزیشن پر ہے اور 2027 ورلڈ کپ کے لیے خودکار کوالیفیکیشن حاصل کرنے کے لیے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ویسٹ انڈیز ون ڈے اسکواڈ:
شائی ہوپ (کپتان)، جیول اینڈریو، کیکی کارٹی، روسٹن چیز، میتھیو فورڈ، جسٹن گریوز، امیر جنگو، الزاری جوزف، شامار جوزف، برینڈن کنگ، ایون لوئس، گڈاکیش موٹی، شیرفین ردرفورڈ، جیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ