پی ایس ایل: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز میچ ری شیڈول کرنیکا فیصلہ

0 9

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا میچ ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ری شیڈول ہونے والے اس میچ کےحوالے پی سی بی مناسب وقت پر نظر ثانی شدہ تاریخ کا اعلان کرے گا۔

ادھر شائقین کرکٹ گیلری اور انکلوژرز کے ٹکٹ ہولڈرز ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے آج رات کے میچ کیلئے رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

اسی طرح آج رات کے مقابلے کیلئے آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی بکنگ کے وقت استعمال کیے گئے اکاؤنٹس میں خود بخود ہو جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.