آئی پی ایل انتظامیہ پی ایس ایل کی "کاپی” کرنے لگی
جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) منتظمین کی دیکھا دیکھی امیر ترین انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) انتظامیہ نے بھی اپنے کھلاڑیوں کو دوبارہ روک لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگہ محاذ پر بدترین تاریخی ہزیمت اٹھانے کے بعد کھیل کے میدان میں بھی پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اب آئی پی ایل انتظامیہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو فالو کرنا شروع کردیا۔
گزشتہ روز جنگ بندی اعلان کے فوراً بعد پی ایس ایل مینجمنٹ نے فرنچائز کے ذریعے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں رکنے کا پیغام پہنچایا، جس کو دیکھتے ہوئے بھارت نے انڈین پریمئیر لیگ میں شریک کرکٹرز کو بھی فوری طور پر واپس بلالیا۔
دونوں ممالک کے درمیان جنگی تناؤ میں کم کو دیکھتے ہوئے پی ایس ایل انتظامیہ نے لیگ کے بقیہ میچز کروانے کا منصوبہ بنایا، جس پر آئی پی ایل منتظمین بھی جاگ اُٹھے۔
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ کی منسوخی کے باعث بھارتی بورڈ کو ٹی وی حقوق، اسپانسرشپ، ٹکٹ فروخت مد میں 125 کروڑ روپے فی میچ نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔
بھارتی بورڈ کو اب تک 4 میچز منسوخ ہونے سے 500 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ٹورنامنٹ مکمل طور پر ختم ہوا تو 3 ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
بی سی سی آئی نے دوبارہ میچز کے شیڈول کا تاحال اعلان نہیں کیا تاہم پی ایس ایل انتظامیہ کو دیکھتے ہوئے یہ اعلان بھی جلد متوقع ہے۔
گزشتہ روز بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل 2025 کو 2 ہفتے کیلئے معطل کیا گیا ہے، جس کے باعث ابتک 7 میچز منسوخ ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل کے بقیہ میچز ممبئی، احمدآباد اور کلکتہ میں کھیلے جانے سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں تاہم اسکی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔