بنگلادیش کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریگی

0 127

ذرائع کا کہنا ہےکہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کسی قسم کے خدشات کا شکار نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تحفظات اور خدشات کا اظہار نہیں کیا، دونوں ممالک کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بدلتی صورتحال میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامند ہے۔

پاکستان بنگلادیش سیریز دو وینیوز پرہی ہوگی، 25 مئی کوفیصل آباد میں پہلا میچ کھیلا جائےگا۔

بنگلادیش ٹیم دورہ یو اے ای مکمل کرنے بعد 21 مئی کو پاکستان پہنچےگی۔

بنگلادیش کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آئندہ ہفتےدو میچز کی سیریز کے لیے شارجہ جائےگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.