اسپینش فٹ بال لیگ: بارسلونا نے ریال میڈرڈکو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی

0 6

اسپینش فٹ بال لیگ میں بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو سنسنی خیز میچ میں تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دےدی۔

کاتولونیہ میں دونوں کلبز کے درمیان یہ سیزن کا چوتھا مقابلہ تھا جس میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔

ابتدا میں ریال میڈرڈ کا پلڑا بھاری رہا جس نے 14 منٹ میں دو گول کی سبقت حاصل کرلی، یہ دونوں گول امباپے نے اسکور کیےلیکن پھر گارسیا اور یمال نے گول کرکے بارسلونا کا خسارہ ختم کیا، دو منٹ بعد بارسلونا کے رافینا نے ٹیم کے لیے تیسرا گول کیا۔

پہلے ہاف کے اختتام سے ذرا پہلے اُنہوں نے ایک بار پھر گیند کو ریال میڈرڈ کے جال میں پہنچا کر برتری چار دو کردی۔

دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں نے خسارے کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی، کھیل کے سترہویں منٹ میں امباپے اپنا تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک بنانے میں کامیاب رہے مگر ریال میڈرڈ کھیل کے اختتام تک میچ برابر نہ کرپائی۔

بارسلونا نے یہ مقابلہ چار تین کے اسکور سے جیتا۔ ٹیبل پر وہ مجموعی طور پر 82 اور ریال میڈرڈ سے سات پوائنٹس کی برتری کے سبب پہلی پوزیشن پر موجود ہے اور اُس کے ٹائٹل جیتنے کی اُمیدیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.