شکاگو: ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر دوسرے راؤنڈ میں ہی ختم

0 129

شکاگو میں جاری پی ایس اے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی عاصم خان اور نور زمان کا سفر دوسرے راؤنڈ میں ہی ختم ہوگیا۔

چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں نور زمان کو سابق ورلڈ چیمپئن مصر کے کریم گواڈ نے تین صفر سے ہرایا۔

عاصم خان بھی اسی مارجن سے ناکام رہے، عاصم خان کے خلاف نمبر دس سیڈ ملائیشیا کے این یونگ نے برتری ثابت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.