پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز کس شہر سے ہوگا؟ تفصیلات جاری

0 106

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد تعطل کا شکار ہونے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہو رہا ہے۔

17 مئی کو کراچی کنگز اس دن اپنی مہم کا دوبارہ آغاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی سے مقابلے سے کرے گی۔

18 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچ کھیلے جائیں گے۔ دوپہر کو ملتان سلطانز بمقابلی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ شام میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔

19 مئی کو کراچی کنگز اپنے پہلے راؤنڈ کا دسواں و آخری میچ اسی مقام پر 19 مئی کو دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔

پلے آف کے شیڈول کے تحت کوالیفائر 21 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں طے ہے۔ ایلیمینیٹر ون 22 مئی اور ایلیمینیٹر ٹو اگلے روز 23 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 25 مئی کو ہونے والے فائنل کا بھی میزبان ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.