امریکی کھلاڑی انڈونیشیا میں منشیات سمگلنگ پر گرفتار، تاحیات پابندی عائد

0 7

جکارتہ : (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کی پولیس نے امریکی باسکٹ بال کھلاڑی جیرڈ ڈوین شا کو منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

34 سالہ جیرڈ ڈوین شا امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس سے تعلق رکھتا ہے اور 2022 سے انڈونیشین باسکٹ بال لیگ میں حصہ لے رہا تھا۔

جکارتہ ایئرپورٹ پر گرفتاری کے وقت اس کے سامان سے 869 گرام بھنگ برآمد ہوئی جس پرفوری طور پرمقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا گیا۔

انڈونیشیا کے سخت قوانین کے تحت منشیات کی سمگلنگ پرسزائے موت دی جا سکتی ہے جوبعض صورتوں میں فائرنگ سکواڈ کے ذریعے دی جاتی ہے۔

انڈونیشین باسکٹ بال لیگ نے واقعہ کے بعد کھلاڑی پرتاحیات پابندی عائد کردی ہے، انڈونیشیا میں منشیات کے 530 مجرم سزائے موت کے ہیں جن میں 96 غیرملکی بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.