پی ایس ایل پلے آف میچز؛ ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم

0 8

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے اہم میچز پر مشتمل آخری مرحلہ ڈی آر ایس، پلیئر ٹریکنگ یا اسپیڈ گَن کے بغیر آگے بڑھے گا۔

پاک بھارت کشیدگی بڑھنے کے سبب براڈکاسٹرز میں شامل ہاک آئی کا عملہ میچز ری شیڈول ہونے بعد پاکستان واپس نہیں آیا، جس کے باعث اہم میچز کے دوران ٹیک ٹولز دستیاب نہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد دوبارہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور بھارت میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بقیہ میچز کھیلے جارہے ہیں تاہم کھلاڑیوں کے علاوہ براڈکاسٹنگ عملہ بھی دونوں ممالک میں سیکیورٹی خدشات کے باعث جانے سے گریز کررہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب ٹورنامنٹ ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.