لاہور قلندرز نے ٹی20 کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

0 36

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سنسنی خیز فائنل میں لاہور قلندرز نے نہ صرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کو 201 رنز کا بڑا ہدف دیا، جو فائنل جیسے دباؤ والے مقابلے میں ایک مشکل ٹارگٹ سمجھا جا رہا تھا۔ تاہم قلندرز کے بیٹرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے یہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ٹی ٹوئنٹی فائنل میں 200 سے زائد رنز کا ہدف کامیابی سے عبور کیا گیا ہو۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پاس تھا، جس نے 200 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

لاہور قلندرز کی اس فتح نے نہ صرف انہیں پی ایس ایل کی کامیاب ترین ٹیم بنا دیا بلکہ دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی ایک نئی تاریخ رقم کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.