انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا تیسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ کل(اتوار کو )برمنگھم میں کھیلا جائے گا ، انگلینڈ کو 4 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے ،
میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 7 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 95 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 5 ستمبر کو نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا ۔
ٹی 20 سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین 4 ون ڈے میچوں کی سیریز 8 ستمبر سے شروع ہو گی۔