جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ کل ہو گا
جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کل(اتوار کو) ڈربن میں کھیلا جائے گا ، آسٹریلیا کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔
مہمان ٹیم نے پہلے میچ میں 111 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی ، ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 7 ستمبر سے ہو گا ۔