2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں شاہین وکٹیں لینے میں 4 نمبر پر
قومی ٹیم کے سابق کپتان و فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں دنیا کے خطرناک ترین بالر بن گئے۔
سال 2024 سے ابتک مختصر ترین فارمیٹ میں شاہین شاہ آفریدی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں میں 4 نمبر پر ہیں جبکہ حارث رؤف کا 5واں نمبر ہے۔
ٹاپ 5 ٹی20 بالرز میں بنگلادیش کے رشاد حسین 27 میچز میں 39 شکار کیساتھ پہلے، بھارت کے ارشدیپ سنگھ اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا 21، 21 میچز میں 40 وکٹوں کیساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
شاہی شاہ آفریدی نے 27 میچز میں 38 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ انکے ہم وطن حارث رؤف بھی 22 میچز میں 35 وکٹیں لے چکے ہیں۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم نے 2024 سے ابتک 33 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا، جس میں گرین شرٹس نے مختصر فارمیٹ کے 33 ٹی20 میچز کھیلے جس میں 38 کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا گیا ہے۔