نیشنز کپ؛ ہاکی ٹیم کی سلیکشن کا ذمہ ہیڈکوچ کے سپرد

0 101

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں قومی ٹیم کی سلیکشن کی ذمہ داری ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان کے سپرد کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق حسین بگٹی نے ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 جون تا 21 جون کھیلے جانے والے نیشنز کپ کیلئے قومی ٹیم کی سلیکشن کا ذمہ ہیڈکوچ کے سپرد کردیا ہے۔

ہیڈکوچ اولمپین طاہر زمان اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں قومی پلئیرز کی نگرانی کررہے ہیں، وہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم سیلیکشن کریں گے۔

بعد ازاں پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.