مائیک ہیسن کا بڑا چیلنج "اندرونی ڈرامے” سنبھالنا ہوگا
سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مائیک ہیسن سے متعلق لب کشائی کردی۔
مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی تقرری پاکستان کرکٹ کیلئے ایک مثبت قدم ہوگی۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ” لاپرواہی، حماقت اور بے خوفی میں فرق ہوتا ہے، مائیک ہیسن کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور دور حاضر کیساتھ ٹیم کو ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔
عماد وسیم نے کہا کہ مائیک ہیسن کا سب سے بڑا چیلنج پاکستان کرکٹ کے اندرونی ڈرامے کو سنبھالنا ہوگا، مجھے اب بھی یقین ہے کہ اگر آپ انہیں 4 سے 6 ماہ یا پھر 3 سے 4 سیریز میں موقع دین گے تو وہ بہترین کوچ ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف پاکستان نے 3 ٹی20 میچز کی سیریز کا اچھا آغاز کیا ہے، مجھے امید ہے قومی ٹیم جلد جیت کے ٹریک پر واپس آجائے گی۔