ایشین ایتھلیٹکس میں کامیابی؛ والدین اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے”

0 100

52 سال بعد پاکستان کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل دلوانے والے اولمپئین ارشد ندیم نے اپنی کامیابی کو والدین اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کے ذریعے اپنے پیغام میں اولمپیئن ارشد ندیم نے کہا کہ جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے جیولن تھرو ایونٹ میں فتح حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتنا ایک بڑا اعزاز ہے، مجھے قوم کی دعاؤں کی بدولت اللہ تعالی نے کامیابی نصیب عطا کی۔

اس فتح سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا اور ملک کو عالمی سطح پر عزت ملی۔

ارشد ندیم نے کہا کہ یہ فتح میری اور میرے کوچ سلمان بٹ کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے، پیرس اولمپکس2024 کے بعد پہلے انٹرنیشنل مقابلے میں سرخرو ہوا اور اب ایشین سطح پر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ 1973 کے بعد پاکستان نےایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.