کارلوس الکاراز یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز ک کوارٹر فائنل میں داخل

0 79

سپین کے کارلوس الکاراز ،روسی کے آندرے روبلوف اور ڈینیئل مدویدوف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

آسٹریلوی ایلکس ڈی مینار اوربرطانوی ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

کارلوس الکاراز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اطالوی حریف کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 3-6 اور 4-6 سے شکست د ی۔
کوارٹر فائنل رائونڈ میں دونوں روسی کھلاڑی آندرے روبلوف اور ڈینیئل مدویدوف ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.