سحرش علی نے یو ایس ورجینیا گولڈ سرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

0 7

پاکستان کی سکواش پلیئر سحرش علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔سحرش علی نے یو ایس ورجینیا گولڈ سرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا، انہوں نے فائنل میں اپنی بہن ماہ نور علی کو تین دو سے شکست دی۔

سحرش علی کی کامیابی کا سکور 12-10، 11-13 ، 11-8، 8-11 اور 8-11 رہا، سحرش علی کا یہ مسلسل تیسرا اور مجموعی طور پر 18 واں گولڈ میڈل ہے۔

گلگت، روایتی شندور پولو فیسٹیول 20 جون سے شروع ہوگا
روایتی شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد 20 سے 22 جون تک شندور میں کیا جائے گا۔شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد خیبرپختونخوا حکومت، گلگت بلتستان حکومت اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

روایتی شندور فیسٹیول کیلئے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان 12 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔شندور میلے میں پولو میچز کے علاوہ پیرا گلائیڈرز اور پیرا ٹروپرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شندور میلے میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.