نیشنل ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنانے پر اختر رسول اور سمیع اللہ کی قوم ٹیم کو مبارکباد

0 114

نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنانے پر سابق اولمپئن اختر رسول اور سمیع اللہ کی قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔سابق اولمپئن اختر رسول نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،پاکستان نے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لئے بھر پور محنت کی۔

سابق اولمپئن سمیع اللہ نے کہا کہ امید ہے پاکستان فائنل میں بھی اچھی پرفارمنس دکھائے گا۔واضح رہے کہ نیشنز کپ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ میں رسائی حاصل کرنے کی حقدار ٹھہرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.