جامعہ زرعیہ میں ویمن سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیاگیا

0 86

گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے افتتاح کیاجس میں ملٹی پرپز ہال، اولمپکس سٹینڈرڈ سوئمنگ پول، سکواش کورٹ اور فٹنس سنٹرکی جدید ترین اور سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ہ ویمن سپورٹس کمپلیکس نیسپاک اور اے زیڈ انجینئرنگ ایسوسی ایٹ کے زیر اہتمام پنجاب حکومت کی 310.000 ملین روپے کی فنڈنگ سے مکمل کیا جارہا ہے۔

کمپلکس کا کورڈ ایریا55.296مربع فٹ ہے جبکہ مذکورہ ویمن سپورٹس کمپلیکس میں ایک ملٹی پرپزہال 13416مربع فٹ پر،اولمپک سٹینڈڈ سوئمنگ پول 31178مربع فٹ پر،سکواش کورٹ7818مربع فٹ اور وومن فٹنس سنٹر 2884 مربع فٹ پرمحیط ہوگا۔

گورنر پنجاب نے ویمن سپورٹس کمپلیکس کے مختلف حصے دیکھے اور کام کی رفتار تیز کرنے سمیت معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کو یونیورسٹی کیلئے ایک گرانقدر اضافہ قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.