ساف بال انڈر 16چیمپئن شپ ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو سیمی فا ئنل ہرا دیا

0 74

ساف بال انڈر 16چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 1-2 گول سے شکست دے دی۔

چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے کھیل کے چھٹے منٹ میں عبدالغنی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1کی برتری دلا دی ۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مرسد علی نے 14ویں منٹ میں گول کرکے سکور 1-1 کردیا۔ 29 ویں منٹ میں بنگلہ دیش کے ابوسعید نے دوسرا اور فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتری دلا دی ۔

میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس طرح بنگلہ دیش ٹیم ساف بال انڈر 16 چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ چیمپئن شپ کا فائنل 10 ستمبر کو تھمپو میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.