پاکستان اور بھارت کے درمیان ریزرو ڈے پر میچ بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار

0 140

کولمبو: ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ریزرو ڈے پر میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے، بھارتی ٹیم نے 147 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر اپنی بیٹنگ شروع کرنی ہے۔

پیر کے روز پاکستان اور بھارتی ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچتے وقت بارش شروع ہوئی۔ کولمبو میں فی الحال بوندا باندی ہو رہی ہے جس وجہ سے اسٹیڈیم سے مکمل طور پر کورز نہیں ہٹائے گئے۔

کرک انفو کے مطابق اگر بھارتی ٹیم اپنی بقیہ اننگز مکمل نہیں کر پاتی تو پاکستان کو 20 اوورز میں 181 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا اور میچ پاکستان کے وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔

کولمبو میں کھلے جا رہے ہیں میچ میں گزشتہ روز بھارتی ٹیم نے 24.1 اوورز کھیلے تھے جبکہ اوپنر روہت شرما 56 اور شبمن گل 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.