بھارتی باؤلر نے لگائے گئے الزام پر خاموشی توڑ دی

0 13

بھارت کے فاسٹ باؤلر یش دیال نے زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون پر چوری اور فراڈ کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر یش دیال کے خلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تاہم، بھارتی کرکٹر نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خاتون کے خلاف ہی مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔رائل چیلنجرز بینگلورو کے فاسٹ باؤلر یش دیال نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پریاگ راج پولیس میں خاتون کے خلاف درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔

27 سالہ فاسٹ باؤلر نے خلدد آباد تھانے میں درخواست دی ہے کہ خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، درخواست میں خاتون پر ایک آئی فون اور لیپ ٹاپ چوری کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔یش دیال نے پریاگ راج پولیس کو بتایا کہ اس کی اس خاتون سے 2021 میں انسٹاگرام کے ذریعے جان پہچان ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان رابطہ بڑھ گیا۔

یش دیال نے الزام لگایا ہے کہ خاتون نے اس سے خود اور اپنے خاندان کے علاج کے بہانے لاکھوں روپے ادھار لیے اور واپس کرنے کا وعدہ کیا، جو آج تک پورا نہیں ہوا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ خاتون نے بار بار شاپنگ کے لیے اس سے رقم مانگی، کرکٹر کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس ان الزامات کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

یش دیال نے مزید کہا کہ جب انہیں پتا چلا کہ خاتون نے غازی آباد پولیس میں ان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے تو انہوں نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔تین صفحات پر مشتمل اپنی درخواست میں یش دیال نے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور اس کے خاندان کے دو افراد سمیت کئی دیگر لوگوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔

اس سے قبل، متاثرہ خاتون کی جانب سے بھارتی کرکٹر کے خلاف مقدمہ بی این ایس کی دفعہ 69 (شادی کا جھوٹا وعدہ، دھوکا دہی کے ذریعے جنسی تعلقات) کے تحت درج کیا گیا تھا۔خاتون نے شکایت میں مؤقف اپنایا تھا کہ اس کا کرکٹر کے ساتھ گزشتہ 5 برس سے قریبی تعلق تھا، یش دہال نے شادی کا جھانسہ دے کر میرا جذباتی، ذہنی اور جسمانی استحصال کیا۔

متاثرہ خاتون نے کہا تھا کہ اُسے بعد میں معلوم ہوا کہ کرکٹر دیگر خواتین کے ساتھ بھی اسی طرح کے تعلقات میں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.