پولینڈ کی ٹینس سٹار ایگا شیانتک نے ومبلڈن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
پولینڈ کی سٹار ٹینس کھلاڑی ایگا شیانتک نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ 2025 کا خواتین سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ایگا شیانتک نے ایونٹ کے فائنل میں امریکی کھلاڑی آمنڈا انیسیمووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-0، 6-0 سے بآسانی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حریف ایگا کے سامنے ایک بھی گیم نہ جیت سکی۔واضح رہے یہ ایگا شیانتک کے کیرئیر کا چھٹا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے اور وہ اس سے قبل چار بار فرنچ اوپن اور ایک بار یو ایس اوپن جیت چکی ہیں۔