رستم پاکستان جھارا پہلوان کی وفات کو 32 برس بیت گئے

0 143

رستم پاکستان اور فخر پاکستان جھارا پہلوان نے اپنے کیریئر کے دوران 60 کشتیاں لڑیں اور سبھی میں ناقابل شکست رہے۔

24 ستمبر 1960ء کو پیدا ہونے والے جھارا پہلوان جواں عمری میں ہی 10 ستمبر 1991ء کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

فن پہلوانی کے میدان میں انمٹ اور ناقابل فراموش نقوش ثبت کرنے والے جھارا پہلوان کا تعلق رستم زمان گاماں پہلوان، رستم ہند امام بخش پہلوان اور بھولو پہلوان کے خاندان سے تھا۔

جھارا پہلوان نے اپنے کیریئر میں لڑی جانے والی کسی ایک کشتی میں بھی شکست کا سامنا نہ کیا، اس میں ان کی انوکی پہلوان سے ہونے والی کشتی بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.