جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کا تیسرا ون ڈے کرکٹ میچ کل ہو گا
پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ منگل کو پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔
آسٹریلیا کومیزبان پروٹیز ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے ، کینگروز نے پہلے میچ میں 3 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 123 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 15 ستمبر کو سنچورین جبکہ پانچواں اور آخری میچ 17 ستمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا ۔