انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل ہو گا

0 105

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

کیوی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں برطانوی ٹیم کو 8 وکٹوں ، دوسرے میچ میں انگلینڈ ٹیم نے کیوی ٹیم کو 79 رنز سے شکست دی تھی جبکہ چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہو ئی۔

ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز انگلینڈ نے جبکہ تیسرا اور چوتھا میچ کیوی ٹیم نے جیتا تھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 4 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکی ہے اس کے علاوہ 4ون ڈے میچوں کی سیریز کھیل رہے ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 13 ستمبر کو لندن جبکہ چوتھا اور آخری ون ڈے میچ 15 ستمبر کو لارڈز، لندن میں ہی کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز میں انگلینڈ ٹیم کو جوز بٹلر لیڈ کریں گے جبکہ کیوی ٹیم ٹام لیتھم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.