انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل ہو گا

0 173

انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ لیڈزمیں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا، آئرلینڈ کی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورہ پر ہے اور اپنے دوہ انگلینڈ کے دوران آئرش ٹیم میزبان برطانوی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

انگلینڈ ٹیم کی قیادت زیک کرائولی کریں گے جبکہ آئرلینڈ کی ٹیم کو پال سٹرلنگ لیڈ کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 23 ستمبر کو ناٹنگھم میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 ستمبر کو برسٹل میں کھیلا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.