پاکستان اور سری لنکا کی انڈر19 ٹیموں کی پریکٹس سیشن میں شرکت
پاکستان اور سری لنکا انڈر19 کرکٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا انڈر 19ٹیموں نے علیحدہ علیحدہ پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔
تین گھنٹے کے طویل سیشن میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اور نیٹ سیشن میں بھر پور شرکت کی۔بیٹسمینوں اور بولرز نے اپنے اپنے شعبوں میں مہارت کو مزید مستحکم کرنے کے لئے نیٹ پریکٹس کی ۔
انہوں نے فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں۔ہفتہ کو بھی دونوں ٹیمیں صبح دس بجے سے ایک بجے تک نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔15اکتوبر سے 18اکتوبر تک سیریز کا واحدچار روزہ میچ کھیلا جائے گا۔