آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ، پاکستان اپنا پانچواں میچ 23 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا
گرین شرٹس کے لئے یہ میچ بہت اہم ہے ، پاکستان نے4میچ کھیل کر2میں کامیابی حاصل کی اور دو میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
قومی ٹیم نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے زیر کیا تاہم تیسرے میچ میں اسے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں اور چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 62 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ،
پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف ، امام الحق اور حسن علی شامل ہیں ، افغانستان کی ٹیم دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دے چکی ہے ۔
افغانستان کو حشمت اللہ شاہدی لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں راشد خان ، محمد نبی ، رحمان اللہ گرباز ، مجیب الرحمٰن جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ۔