الیگزینڈر ببلک نے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
قزاخستان کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک نے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر رواں سیزن کا سیزن کا دوسرا ٹور لیول ٹائٹل اپنے نام کیا۔
26 سالہ فاتح کھلاڑی نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف فرانسیسی کھلاڑی آرتھر فلز کو شکست دے کر کیریئر کا تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نا م کرلیا۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بیلجیم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہے۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں قزاخستان کے الیگزینڈر ببلک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی آرتھر فلز کو سٹریٹ سیٹس م4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔