پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل ہو گا

0 126

پاکستان کی ویمن ٹیم ان دونوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے اور مہمان ٹیم میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔بنگلہ دیش اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل (بدھ کو )ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔

تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا،تینوں ٹی ٹونٹی ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔

میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم ، چٹوگرام میں کھیلے جائیں گےجس کے بعد پاکستان کی ویمن ٹیم ڈھاکہ پہنچے گی ،وہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر، دوسرا 7 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز ڈے ہوں گے اور شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.