قومی نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 13 نومبرسے کراچی میں شروع ہو گا
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بکی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 20 بہترین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
ان کھلاڑیوں کا چنائو قومی چیمپئن شپ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے اور میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ تربیتی کیمپ میں کوچز کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی تربیت دیں گے۔