ابراہیم زادران ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پہلے افغان کھلاڑی بن گئے

0 157

اوپننگ بلے باز ابراہیم زادران ورلڈ کپ میں سنچری سکور کرنے والے پہلے افغان کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ورلڈکپ میچ میں شاندار سنچری سکور کر کے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

ابراہیم زادران نے ڈٹ کر آسٹریلوی بائولرز کا مقابلہ کیااور 129رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آئوٹ رہے، اس سے قبل 2015ء ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف یونیورسٹی اوول ڈونیڈن میں سمیع اللہ شنواری نے 147 بالوں پر 96 رنز کی اننگز کھیل کر افغانستان کی طرف سے ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنایا تھا ۔

رواں ورلڈ کپ میں ابراہیم زادران نے پاکستان کے خلاف 87 رنز بنا کر ورلڈ کپ مقابلوں میں افغانستان کی طرف سے تیسری بڑی انفرادی اننگز کھیلی ہے، 21 سالہ زادران ورلڈ کپ مقابلوں میں سنچری سکور کرنے والے دنیا کے چوتھے کم عمر کھلاڑی ہیں۔

ان سے قبل آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور سری لنکا کے اویشکا فرنینڈو ورلڈ کپ مقابلوں میں سنچریاں سکور کرنے والے کم عمر کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.